۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حدیث روز
 دوسروں سے کیسے ملاقات کریں؟

حوزہ / رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں دوسروں سے ملاقات کے طریقہ کار کی طرف اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ روایت کتاب بحارالانوار سے نقل کی گئی ہے۔

اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:

اِنَّ اللّهَ تَعالی یُحِبُّ مِنْ عَبْدِهِ اِذا خَرَجَ اِلی اِخْوانِهِ اَنْ یَتَهَیَّاءَ لَهُمْ وَ یَتَجَمَّلَ.

حضرت پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

خداوند متعال کو پسند ہے کہ جب اس کا بندہ اپنے بھائیوں سے ملنے کے لیے جائے تو خود کو تیار کرے اور اپنے آپ کو سنوار کر جائے۔

بحارالانوار، ج ۱۶، ص ۲۹۴

تبصرہ ارسال

You are replying to: .